SBIصارفین کے لئے اطلاع: 1؍ دسمبر سے انٹرنیٹ بنکنگ نظام میں تبدیلی
اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) میں اگر آپ کا اکاؤنٹ ہے تو آپ کے لئے یہ خبر بیحد اہم ہے۔ بینک کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ 1 دسمبر کے بعد انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ کوئی بھی کسٹمر پیسوں کا لین دین نہیں کر سکے گا۔ مطلب واضح ہے کہ آن لائن بینکنگ اکاؤنٹ بند ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ بینک یہ قدم آر بی آئی کی طرف سے جاری ضابطوں کے بعد اٹھا رہا ہے۔
کیا ہے معاملہ- ایس بی آئی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ آن لائن ایس بی آئی ڈاٹ کام پر اس کی جانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق، اگر آپ ابھی ایس بی آئی انٹرنیٹ بینکنگ کا استعمال کرتے ہیں لیکن آپ نے ابھی تک اپنا موبائل نمبر بینک کے ساتھ رجسٹر نہیں کیا ہے تو1 دسمبر تک کروا لیں۔
بلاک ہو جائے گی انٹرنیٹ بینکنگ سروس- بینک نے کہا ہے کہ اگر آپ نے یکم دسمبر، 2018 تک یہ کام نہیں نمٹایا تو آپ کی انٹرنیٹ بینکنگ بلاک کر دی جائے گی۔ ایس بی آئی نے کہا ہے کہ اس کے بعد آپ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے لین دین نہیں کر سکیں گے۔
ایسے کریں اپ ڈیٹ- ایس بی آئی نے کہا ہے کہ آپ کو موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لئے شاخ میں جانا ہوگا۔ یہاں اپنے موبائل نمبر کو جلد از جلد رجسٹر کرا لیں۔ تاکہ آپ کو کسی بھی سہولت سے محروم نہ ہونا پڑے۔
Comments are closed.