سری نگر: گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے چاڈورہ سب ڈویژن کے حالیہ دورے کے دوران وہاں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا اعلان کیا تاکہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور عوامی کے معیارِ زندگی میں بہتری لائی جاسکے ۔
اِن میں چرارِ شریف میں زیارت شیخ نور الدین ؒ آنے والے زائرین کی سہولیات کے لئے پلگرم ہاوس کی تعمیر ، چرارِ شریف فلٹریشن پلانٹ ، کورٹ کمپلیکس اور شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر شامل ہیں۔
صلاح کار نے سکھ ناگ نالے پر زیر تعمیر پُل کے کام میں سرعت لا کر اس سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ پروجیکٹ رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے گذشتہ 15برسوں سے زیر اِلتوا تھا۔ اس موقعہ پر کئی عوامی وفود نے اپنے مطالبات پیش کئے ۔
عوام نے ان مذکورہ پروجیکٹوں کے اعلان پر گورنر انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اُن کی دیرینہ مانگیں پوری ہوئی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.