تازہ لینڈسلائیڈنگ کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل
رام بن کے مقام پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ہوئی جس دوران مختلف مقامات پر گاڑیاں درماند ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن ضلع میں سڑک پر چٹانیں کھسک جانے کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کردیا گیا
حکام نے بتایا کہ کرول پل اور چندر کوٹ کے درمیان تازہ پسیاں آنے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ بند ہے، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں سے رام بن بانہال اور سرینگر کی طرف اور مخالف سمت میں ٹریفک کو اس وقت تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جب تک کہ سڑک کو مکمل طور پر صاف نہیں کر دیا جاتا اور اسے محفوظ قرار نہیں دیا جاتا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک، نیشنل ہائی وے، راجہ عادل حامد گنائی نے کہا کہ چٹانیں کھسکنے سے ٹریفک روک دی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے اہلکاروں اور مشینری کو تعینات کر دیا ہے اور کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے اور سڑک کو محفوظ قرار دینے کے بعد ہی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا۔
Comments are closed.