تینوں کو ابتدائی مرہم پٹی کی گئی، نوجوان سنگبازی کے الزام میں نظر بند
سرینگر/12نومبر/سی این آئی/ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بارہمولہ میں نظر بند تین افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کیا۔ تینوں زخمیو ں کو ابتدائی مرہم پٹی اور ادویات فراہم کی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بارہمولہ میں پولیس لاک اپ میں مقید تین نوجوان زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے اس بارے میں دعویٰ کیا کہ تینوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کیا اور جس دوران وہ زخمی ہوئے ہیں ۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے خبررساں دارے کو بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں نے لاپ اپ میں ہی ایک دوسرے پر حملہ کیا اور آپسی جھگڑے میں تینوں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں تاہم زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی اور ادویات فراہم کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ تینوں نوجوان سنگباری کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے۔
Comments are closed.