کنزربارہمولہ میں 25برس کا نوجوان لاپتہ،

پولیس نے نوجوان کی بازیابی کیلئے عوامی تعاون طلب کیا
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ کنزرعبارمولہ میں ایک نوجوان گذشتہ دو دنوں سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس پر اہلخانہ کو نوجوان کے تحفظ کے حوالے سے کافی فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک نوجوان عادل احمد تانترے ولد مرحوم بشیر احمد تانترے ساکنہ دوبی ون کنزر جس کی عمر 25برس بتائی جاتی ہے رواں ماہ کی 9تاریخ سے لاپتہ ہے ۔نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور بیمار ہے اور ذہنی مرض سے متعلق ادویات بھی لے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں نوجوان کی اولدہ امینہ بیگم نے کنزر پولیس سٹیشن میں تحریری طور پولیس کو اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے سے آگاہ کیا۔لڑکے کا قد5فٹ چھ انچ بتایا گیا ہے جس نے کالے رنگ کا ایک جیکٹ پہنا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی معلومات ہو یا کسی نے اس لڑکے کو کہیں پر دیکھا ہوگا تو وہ فوری طور پر نزدیکی پولیس سٹیشن کو مطلع کریں یا درج ذیل نمبر ات پر رابطہ کریں۔ 9596767767 9596767714

Comments are closed.