پلوامہ جھڑپ :ضلع کے بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال

ضلع پلوامہ کے ٹکن علاقے میں اعلی الصبح جھڑپ میں دو مقامی حزب جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی ۔جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ اطلاعات کے مطابق ٹکن پلوامہ نامی علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان ایک مختصر جھڑپ ہوئی جس میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں مقامی جنگجو ئوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال کی جا رہی ہے

Comments are closed.