جموں:آنگن وارڈی ورکروں اور ہیلپروں کی یونین کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔
وفد کے ممبران نے اپنے مسائل گورنرکی نوٹس میں لاتے ہوئے 10دس سے زائد کام کر رہے ورکروں اور ہیلپروں کی مستقلی کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے ورکروں اور ہیلپروں کو مستقل کئے جانے تک اُن کے مشاہرے میں اضافہ کر کے اس کو بالترتیب10 ہزار روپے اور 6ہزار روپے کیا جانا چاہیئے ۔ اُنہوں نے سبکدوشی پر آنگن وارڈی ورکروں کو 5لاکھ روپے اور ہیلپروں کو 3 لاکھ روپے دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔وفد نے پندرہ روز کی سرمائی چھٹیوں اور 45روز کی گرمائی چھٹیوں کی مانگ بھی کی ۔ وفد نے اپنے کئی دیگر مطالبات گورنر کی نوٹس میں لائے ۔
گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی نوٹس میںلائی گئی مانگوں پر غور کیا جائے گا۔ گورنر نے لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کے لئے آنگن وارڈی ورکروں اور ہیلپروں کی سراہنا کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.