راس ٹیلر کی اس ” حرکت ” سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ پہنچا ساتویں آسمان پر، بتایا انتہائی شرمناک

پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جس کی وجہ سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یہ مسلسل بارہویں شکست تھی ۔

دراصل نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوورس میں پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کیوی کھلاڑی راس ٹیلر کے سامنے باؤلنگ کر رہے تھے کہ گیند کھیلنے کے بعد راس ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ کے اشارے سے سمجھانے کی کوشش کی کہ پاکستانی اسپنر کا باؤلنگ ایکشن قانونی نہیں ہے۔روس ٹیلر کی جانب سے یہ حرکت 2 مرتبہ دہرائی گئی ۔

راس ٹیلر کی جانب سے ایسا اشارہ کئے جانے پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کافی ناراض ہوگئے ۔ میچ دوران بھی انہوں نے امپائر سے اس سلسلہ میں بات چیت کی اور پھر میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے راس ٹیلر کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

Comments are closed.