مغل روڑ پر ٹریفک آج بھی بحال نہ ہو سکا

بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر پانچ روز بعد آمد رفت شروع

تاریخی مغل روڑ پربدھ کو مسلسل ٹریفک کی آمد رفت بند رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ گریز شاہراہ کو پانچ روز بعد آمد رفت کے قابل بنا کر ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا ۔ کے پی ایس کے مطابق بھاری برفباری کے بعد وادی کو خطہ پیر پنچال کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ پر بدھ کو مسلسل ساتویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ شاہراہ پر برف کی موجودگی سے پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بند ہی رکھا گیا ۔ اسی دوران سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے جبکہ بانڈی پورہ گریز شاہراہ کو بھی پانچ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.