جموں/05؍نومبر: سری نگر میں 26اکتوبر بند ہونے کے بعد دربارمو دفاترنے آج جموں میں اپنا کام کاج شروع کیا ۔ سول سیکرٹریٹ اور دیگر دفاتر آج 9دِن کے ٹرانزٹ وقفے کے بعد یہاں کھل گئے۔
گورنر ستیہ پال ملک آج صبح سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے جہاں ان کے مشیروں بی بی ویاس ، کے وجے کمار اور خورشید احمد گنائی ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ، انتظامی سیکرٹری، مختلف ملازمین انجمنوں کے نمائندوں اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین اور افسروں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
گورنر نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس کے ایک دستے کی طرف سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائینہ کیا ۔ مشیروں ، افسروں و ملازمین سے اُن کی خیر و عافیت دریافت کی۔
بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک جواب دہ اور فعال حکمرانی دستیاب کرانے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔
گورنر نے کشمیر وادی اور جموں خطے کے کچھ حصوں میں غیر متوقع برف باری سے پید ا شدہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ انتظامیہ نے متحرک لائحہ عمل اختیار کر کے متاثرہ علاقوں میں لازمی خدمات بحال کئے ۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے جس کے لئے حکومت نے انہیں عبوری ریلیف دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام دو تین دنوں کے لئے اندر مکمل کیا جائے گا۔
گورنر نے کہا کہ کشمیر وادی کے اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بحال کی جاچکی ہے اور 90 فیصد بحالیاتی کام مکمل کیا جا چکاہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.