ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں حزب پوسٹر چسپاں

لوگوں کو پنچائتی انتخابات سے دور رہنے کیلئے کہا گیا

ڈوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے پوسٹر چسیاں پائیں گے جن میں لوگوں کو آنے والے پنچایتی انتخابات سے دور رہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے جبکہ درجنوں مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ کے پی ایس کے مطابق ڈوڈہ کے دنہندل اور گورمال علاقوں میں سوموار کی صبح عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے پوسٹر مختلف مقامات پر چسپاں ملے ۔بتایا جاتا ہے کہ پوسٹروں میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے پنچائتی انتخابات سے میں حصہ نہ لیں ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کیلئے ایک درجن کے قریب مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ۔

Comments are closed.