آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام نوٹس

ہمہامہ میں حاضر ہونے کی ہدایت۔ آ ج بڈگام میں مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے انجمن شرعی شعےان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام نوٹس جاری کی ہے جس مےں موصوف کو جمعہ کو جے آ ئی سی ہمہامہ مےں حاضر ہونے کی ہداےت دی گئی جس کے خلاف انجمن شرعی شعےان نے جمعہ کو بڈگام بند ھ کال دی ہے۔

سی این ایس کے مطابق رقوما ت کی لےن دےن کے معاملے مےںقومی تحقےقاتی اےجنسی نے انجمن شرعی شعےان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام نوٹس جاری کی ہے جس مےں موصوف کو آ ج ےعنی جمعہ کو جے آ ئی سی ہمہامہ مےں حاضر ہونے کی ہداےت دی گئی۔

ادھر اےن آئی کی طرف سے جاری کی گئی نوٹس پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ریا ستی عوام کی بر حق تحریک حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے جہاں ایک طرف سرکاری فورسز کو نہتے عوام کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے د ی گئی ہے وہیں مزاحمتی قائدین کو انتقام گیری کا نشانہ بنانے کے لئے NIAکو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے.

ترجمان نے کہا کہ NIA کی ان کاروائیوں سے خوف زدہ ہو کر تحریکی قائدین کو اپنے مظلوم عوام کی مظلومیت کی ترجمانی سے روکا نہیں جا سکتا ترجمان نے کہا کہ تحریکی قائدین کے خلاف ان کاروائیوں کے پس پردہ بھارتی مقاصد کبھی پورے نہیں ہوںگے

ترجمان نے واضح کیا کہ انجمن شرعی شیعیان وادی کی ایک قدیم دینی تنظیم اور تبلیغی مشن ہے اسکے ساتھ عوام صدیوں سے جڑے ہوئے ہے اور آغا حسن کا تعلق اس روحانی خانوادہ سے ہے جنکی دینی و علمی خدمات تاریخ کشمیر کا ایک درخشندہ باب ہے اس نوعیت کے دینی پیشوا کے خلاف کسی ایجنسی کی نوٹس نا قابل قبول ہے

ترجمان نے آغا سید کے خلاف NIAکی نوٹس کے خلاف بطور احتجاج آج 2نومبر بروز جمعة المبارک کو قصبہ بڈگام میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ۔

Comments are closed.