ترال جھڑپ: مقامی جنگجو کی کئی مرتبہ نماز جنازہ ادا
ترال: ترال جھڑپ میں جاں بحق ہوئے دو جنگجوئوں میں سے ایک مقامی جنگجو کے آخری رسومات آبائی گائوں میں بدھ کی صبح انجام دی گئیں .
بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق مقامی جنگجو کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی .پولیس کے مطابق چھانکتار ترال میں ایک جھڑپ کے دوران جیش محمد کے دو جنگجو جاں بحق ہوئے جنکی بعد ازاں شناخت شوکت احمد خان ساکنہ ہاڈورہ ترال اور عثمان حیدر ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی .
بتایا جاتا ہے کہ مقامی جنگجو کے آخری رسومات آبائی گائوں ہاڈورہ ترال میں انجام دی گئیں ،جس میں آس پڑوس کے کئی دیہات سے آئے لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی .
معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق مقامی جنگجو شوکت کی چار مرتبہ نمازجنازہ ادا کی گئی جبکہ نمازجنازہ میں جنگجو بھی نمودار ہوئے ،جنہوں نے ہوائی فائرنگ کرکے اپنے جاں بحق ساتھی کو خراج پیش کیا .
ترال جھڑپ سے متعلق پولیس کا ردعمل ،مہلوک جنگجو سنیپئر حملے میں ملوث تھے
پولیس ترجمان نے چھانکتار ترال جھڑپ سے متعلق ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو ترال میں حالیہ سنیپئر حملوں میں ملوث تھے .
انہوں نے کہا کہ ترال میں فوجی کیمپ پر حالیہ سلسلہ وار حملوں میں مہلوک جنگجو ذمہ دار تھے .انہوں نے کہا کہ جاں بحق جنگجو کی نعشیں برآمد کرنے کے علاوہ مقام انکائونٹر سے M4اور اے کے 47 رائفلیں برآمد کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد بھی ضبط کیا گیا .
Comments are closed.