حالات کو بہتر بنانے کیلئے زمینی حقائق سامنے رکھنا لازمی:عمر عبداللہ
سرینگر :سنگبازوں کو عسکریت پسندوں کے سا تھ مشابہت کر نے کے گور نر کے بیان پر ناخو شی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے سا بق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سنگبازوںکوگو لیوںکانشا نہ نہیں بنا یا جاسکتا ہے امن قا ئم کر نے کیلئے زمینی سطح سے اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے بیان بازی سے نہ تو کسی کاپیٹ بھرتا ہے اور نہ ہی حالات بہتر ہوتے ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق ہندوستان تائمز کے سا تھ انٹر ویوکے دوران ریاست کے گورنر ستیا پال ملک نے سنگبازوںکو عسکریت پسند قرار دیتے ہو ئے ان کےخلاف پو لیس و فورسز کی کاروا ئیوںکوجائز ٹھرا نے پر نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر اور ریاست کےسا بق وزیراعلیٰ عمر عداللہ نے ناخوشی کااظہار کرتے ہو ئے گور نر کو یاد دلا یا کہ سنگبازوں کو عسکریت پسند نہیں جتلا یا جاسکتاہے اور نہ ہی ان پرگو لی چلا نے کی جوازی تبخشی جاسکتی ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کر تے ہو ئے کہا کہ نوجوان سڑکوں پرآ نے کیلئے کیوں بیقرار ہوجاتے ہے اس کے پس منظر میں جا نے کی ضرورت ہے زمینی سطح کے حالات کا جائزہ لیا جائے اور حالات کوبہتر بنا نے کی خاطر سنجیدگی کے سا تھ اقدامات اٹھا ئے جائے ۔واضح رہے کہ ریاست کے گورنرستیا پال نے نئی دہلی سے شا ئع ہو نے والے اخبار کےسا تھ انٹر ویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ عمرعبداللہ اور محبو بہ مفتی نے ملاقات کے دوران انہیںاس بات سے آگاہ کیا تھا کہ عام شہری سنگبازی کاحصہ نہیں ہوا کرتے ہے اور ہ رایک کو سنگبازی کاالزام دینامناسب نہیں اور سابق وزراءنے اپنی مشہوری کیلئے سیاسی وجوہات کی بناءپر ایسا بیان دیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.