شہر کے مضافات میں جنگجویانہ کارروائیاں ، ایک جنگجو زخمی ،دو گرفتار،متعدد اہلکار زخمی

نارہ بل کے نزدیک سنسنی : گاڑی میں سوارافرادکی پولیس و فورسزکی ناکہ پارٹی پرفائرنگ

جوابی کارروائی میں ایک اسلحہ بردارزخمی ،2دیگر موقعہ پرہی گرفتار:ایس ایس پی سری نگر

سری نگر:سری نگربارہمولہ شاہراہ پرسوموارکی سہ پہراُسوقت خوف وہراس کی لہردوڑگئی اورکچھ وقت کیلئے یہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا، جب نجی شفاخانہ نورہ اسپتال واقع نارہ بل کے نزدیک پولیس وفورسزکی ایک ناکہ پارٹی نے ایک گاڑی کورُکنے کااشارہ کیالیکن گاڑی میں سوارافرادنے ناکہ پارٹی پرفائرنگ کردی ۔کے این این کے مطابق حالیہ دنوں میں جنگجومخالف کارروائیوں اورجنگجوئیانہ حملوں میں آئی شدت کے بیچ سری نگرکے ایک مضافاتی علاقہ نارہ بل اوراسکی نزدیکی کالونیوں میں اُسوقت خوف وہراس کی لہردوڑگئی جب ایک نجی صحت مرکزنورہ اسپتال واقع نارہ بل کے نزدیک ایک گاڑی میں سوارکچھ افرادنے پولیس وفورسزکی ایک ناکہ یاچیکنگ پارٹی پراچانک گولیاں چلائیں ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجوﺅں کی ممکنہ نقل وحرکت کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پرنارہ بل کے نزدیک پولیس اورفورسزکامشترکہ دستہ ناکے پرتعینات کیاگیاتھا،اوراس دوران جب یہاں سے ایک نجی کارکاگزرہواتوسیکورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کیلئے گاڑی کورُکنے کااشارہ کیالیکن رُکنے کے بجائے گاڑی میں سوارافرادنے سیکورٹی اہلکاروں پرگولیاں چلادیں ۔ایس ایس پی سری نگرامتیازاسماعیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجوﺅں کی سری نگربارہمولہ شاہراہ پرممکنہ نقل وحرکت کے بارے میں اطلاع ملی تھی ،اوراسی بناءپرنورہ اسپتال واقع نارہ بل کے نزدیک پولیس وفورسزکی ایک مشترکہ پارٹی کوناکے پربٹھادیاگیاتھاتاکہ اگریہاں سے جنگجوﺅں کی کوئی نقل وحمل ہوتووہ فوری کارروائی عمل میں لاسکیں ۔انہوں نے بتایاکہ سوموارکوسہ پہرکے وقت جب سیکورٹی دستہ یہاں ڈیوٹی انجام دے رہاتھاتوانہوں نے شاہراہ پرایک نجی گاڑی کوآتے دیکھا۔ایس ایس پی کے بقول جب گاڑی نزدیک پہنچی توسیکورٹی اہلکاروں نے ڈرائیورسے گاڑی روکنے کااشارہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گاڑی کوروکنے کے بجائے اس میں سوارافرادنے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کردی تاہم پولیس وفورسزدستے میں شامل جوانوں نے فوری طورجوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے نتیجے میں یہاں طرفین کے درمیان فائرنگ کامختصروقت تک تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی سری نگرنے بتایاکہ مختصرشوٹ آﺅٹ میں جنگجوﺅں کاایک سرگرم کارکن زخمی ہوگیاجسکوجے وی سی اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ گاڑی میں سواردیگر2افرادپرپولیس وفورسزاہلکاروں نے قابوپاکراُنھیں گرفتارکرلیا۔اُدھر معلوم ہواکہ فائرنگ کاواقعہ رونماہونے کے بعدپولیس نے ایک گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ،جس میں سے کچھ اسلحہ وگولی بارودضبط کیاگیاجس میں کم سے کم 10گرینیڈاورگولیوں کے سینکڑوں راﺅنڈبھی شامل ہیں ۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ شمالی کشمیرسے ایک نجی گاڑی میں میوہ پیٹیوں میں یہ سامان رکھاگیاتھا،اورممکنہ طورپریہ اسلحہ وگولی بارودجنوبی کشمیرپہنچانامقصودتھا۔غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق مختصرشوٹ آﺅٹ کے دورا ن زخمی اورگرفتارکئے گئے تینوں نوجوان کاتعلق جنوبی کشمیرسے بتایاجاتاہے ،جن میں عاقب ،زاہداورطارق شامل ہیں ۔تاہم پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابھی گرفتارشدہ دوافرادسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے جبکہ زخمی ہوئے نوجوان کااسپتال میں علاج ومعالجہ ہورہاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مختصرشوٹ آﺅٹ کے اس واقعے کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ افسران ہی کچھ بتاسکتے ہیں ۔

پانتھ چوک کے نزدیک بی ایس ایف گاڑی پرجنگجوﺅں کی فائرنگ
5اہلکارشدیدزخمی ،علاقہ میں افراتفری
پولیس وفورسزحکام نے کی واقعے کی تصدیق،حملہ آوروں کی تلاش شروع

سری نگر،اسلام آبادشاہراہ پرسوموارکی شام اُسوقت ٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑاجب پانتھہ چوک علاقہ میں زیون کراسنگ کے نزدیک جنگجوﺅں نے ایک بی ایس ایف گاڑی پراندھادھندگولیاں چلائیں ،جسکے نتیجے میں تین فورسزاہلکارزخمی ہوگئے جن کواسپتال منتقل کیاگیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ سوموارکی شام تقریباًساڑھے 5بجے جب سری نگرکوجنوبی کشمیرسے ملانے والی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی تواس دوران شہرکے مضافاتی علاقہ پانتھ چوک میں زیون کراسنگ کے نزدیک سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کی ایک گاڑی کونشانہ بناکراندھادھندفائرنگ کی ۔بتایاجاتاہے کہ گاڑی میں سواراہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں یہاں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی اورلوگ افراتفری کے عالم میں محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے نظرآئے ۔ایس ایس پی سری نگرامتیازاسماعیل نے پانتھ چوک علاقہ میں فورسزکی ایک گاڑی پرہوئے جنگجوئیانہ حملے کی تصدیق اورنہ تردیدکرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کی ایک پارٹی کوجائے واردات کی جانب بھیج دیاگیا۔تاہم بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایاکہ پانتھ چوک علاقہ میں زیون کراسنگ کے نزدیک بی ایس ایف گاڑی پرکی گئی فائرنگ کے دورا ن گولیاں لگنے سے بی ایس ایف کے تین اہلکارزخمی ہوگئے ،جن کواسپتال منتقل کیاگیا۔اُدھرمقامی لوگوں نے بتایاکہ فائرنگ کاواقعہ پیش آجانے کے نتیجے میں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت کافی وقت کیلئے مسدودہوکررہ گئی جبکہ اس دوران فوج ،فورسزاورٹاسک پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کومحاصرے میں لیکرحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کاواقعہ رونماہونے کی وجہ سے سری نگراسلام آبادشاہراہ پرٹریفک جام کی صورتحال بھی پیداہوئی اورکافی وقت تک مسافرگاڑیوں میں محصورہوکررہ گئے ۔

Comments are closed.