سرینگر: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ ناربل نزدیک نورا اسپتال جنگجوئوں کے تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا .
خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق ایک کار کو نار بل کے نزدیک پولیس کی ناکہ پارٹی نے رُکنے کا اشارہ کیا ،تاہم گاڑی میں سوارمسلح افراد نے پولیس کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی .پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی اور طرفین کے مابین مختصرگولیوں کا تبادلہ ہوا .
جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی امتیاز اسماعیل پرے نے بتایا کہ جنگجوئوں کی نقل وحرکت کے حوالے سے ملی ایک مصدقہ اطلاع پر ناربل میں ناکہ لگایا گیا تھا .
انہوں نے کہا کہ نالہ پارٹی نے گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کی جسکی وجہ سے یہاں مختصر شوٹ آئوٹ ہوا.
ان کا کہناتھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو اعانت کار گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ دو کو فورسز اہلکاروں نے دبوچ کر گرفتار کیا .
زخمی جنگجو کے اعانت کار کو جے وی سی اسپتال میں داخل کیا گیا .ایس ایس پی کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی .
Comments are closed.