رام مادھو کی گورنر سے ملاقات

سرینگر: بھاجپا کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے دورہ کشمیر کے دوران جمعرات کو راج بھون سرینگر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی .

اس ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور تعمیر وترقی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا .

راج بھون کے ترجمان کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کے مطابق رام مادھو نے بلدیاتی انتخابات ریاست بھر میں پُرامن طور پر منعقد کئے جانے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا .اور امید ظاہر کی کہ آئندہ پنچایتی انتخابات میں لوگوں کی بھاری تعداد ووٹ ڈالنے کےلئے گھروں سے باہرآئیگی .

یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا وفد بھی ملاقی


یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا ایک وفد بھی گورنر راج بھون سرینگر میں ملاقی ہوا .وفد نے گورنر کے سامنے کئی مسائل رکھے جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی .

Comments are closed.