تفتیش کے خوف سے سی بی آئی ڈائرکٹر کو ہٹایاگیا: راہل

کوٹہ، :کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ رافیل گھوٹالے کا سچ سامنے آنے کے خوف سے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائرکٹر کو ہٹایا گیا ہے۔

راجستھان دورے کے دوسرے دن کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہاں مہیلا کانگریس کی کانفرنس میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو کے ڈائرکٹر کو ہٹانے کا حق وزیر اعظم کو نہیں ہے لیکن ایسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 526 کروڑ کا رافیل 1600 کروڑ میں خریدا گیا اور اس معاملہ میں وزیر اعظم نے ٹینڈر کے عمل کو توڑا ہے۔

کانگریس صدر نے خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن کا وعدہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کو اس بات کیلئے ملامت بھی کی کہ سبھی جگہوں پر دیگر ذیلی تنظیموں سے آگے رہنے والی مہیلا کانگریس بی جے پی کے خلاف لڑائی میں خاموش کیوں ہے۔

خواتین کے معاملہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )پر وزیر اعظم کے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ نعرے کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ سنگھ خواتین کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دیتا ہے۔ سنگھ کی میٹنگوں میں بھی خواتین نہیں ہوتی ہیں. انہوں نے اتر پردیش میں ایک خاتون کے ساتھ رکن اسمبلی کی جانب سے عصمت دری کے معاملہ میں وزیر اعظم پر خاموشی اختیار کرنے کا بھی الزام لگایا۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نعرہ تو اچھا دیتے ہیں لیکن جب کارروائی کا وقت آتا ہے تو وہ کچھ نہیں کرتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے راجستھان میں خواتین کے ساتھ زیادتی بڑھنے اور نوجوانوں کو روزگار نہ دینے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے پٹرول اور گیس کے دام بڑھنے پر بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

حکومت پر کانگریس کا آئی بی کے ذریعہ جاسوسی کا الزام

کانگریس نے نریندر مودی حکومت پر سی بی آئی کے ڈائریکٹر الوک ورما کے خلاف انٹلی جینس بیورو کے ذریعہ جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انٹلی جینس بیورو کےقدم سی بی آئی کی راہ پر ہیں۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذرائع ابلاغ کےانچارج رندیپ سرجے والا نے کہا ہے کہ ’’ سی بی آئی کو ’سینٹرل بریل آف انویسٹی گیشن ‘ بنا کر رکھ دینے کےبعد مودی حکومت پستی کی ایک اور حد پار کرتے ہوئے ’جبراً برطرف کردہ‘ سی بی آئی ڈائریکٹر کے خلاف آئی بی کے ذریعہ جاسوسی کرنےمیں لگ گئی ہے۔ لہذا ہر کسی کو باخبر کیا جاتا ہے کہ آئی بی سی بی آئی کی راہ پر چل پڑی ہے‘‘۔

کانگریس کے ترجمان کا یہ بیان آج صبح مسٹر ورما کے گھر کے باہر چار مشتبہ انٹلی جینس والوں کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبروں کےمطابق پکڑے جانے والے لوگ انٹلی جینس بیورو کے آدمی تھے جو مسٹر ورما پر نظر رکھ رہے تھےجنہیں درون سی بی آئی بعض حالیہ واقعات کے پیش نظر بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک دم سے چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا ۔

Comments are closed.