پنچائت انتخابات: پہلے مرحلے کےلئے نوٹیفکیشن جاری

سرینگر:چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے پنچائت انتخابات2018 کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن کیرن، رمہال، ترٹھ پورہ، ٹیٹوال، ٹنگڈار، گُریز، بختور، تُلیل، کُنزر، اوڑی، پرن پلن، نور کھا، کنڈی رفیع آباد، گنڈ گاندر بل، کھنموہ، خانصاحب، دراس، لُنگنک، برسو، ٹائیسرو، دُربُگ، سنگے للوک، کھارو، نیموہ، رونگ اور رُپشُو کے لئے جاری کیا گیا ہے جبکہ جموں صوبے میں دچھن، بونجوا، مڑھواہ، پاڈر، واڑون، بھلیسہ، چھنگا، جکیاس، چِلی پنگل، رام سو، کھڑی، ڈوڈو بسنت گڑھ، لتمروٹی، پنچیری، مونگری، بنی، دُگن، منجا کوٹ، پنج گرائیں اور بفلیاز ، سرنکوٹ کے لئے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ30 اکتوبر ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال31 اکتوبر کو ہوگی جبکہ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ2 نومبر ہوگی۔ پولنگ17 نومبر کے روز ہوگی اور ووٹوں کی گنتی17 نومبر کو ہو گی، انتخابی عمل17 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

Comments are closed.