نئی دہلی، (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پورے ملک میں کچھ شرائط کے ساتھ پٹاخے فروخت کرنے اور جلانے کی اجازت دی ہے اور دیوالی کے موقع پر محض دو گھنٹے پٹاخے جانے کی اجازت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آٹھ بجے سے 10 بجے تک ہی پٹاخے جلائے جاسکتے ہیں۔
ملک میں پٹاخے بنانے، فروخت کرنے اور جلانے پر پابندی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے جج اے کے سیکری کی صدارت والی بنچ نے اس معاملے میں منگل کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ پٹاخوں پر مکمل پابندی نہیں ہوگی ، صرف لائسنس یافتگان ہی پٹاخے فروخت کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پٹاخوں میں مضر کیمیکل کا استعمال نہ کرنے، زیادہ شدت اور زیادہ آلودگی پھیلانے والے پٹاخوں پر پابندی کے ساتھ دیوالی پر صرف دو گھنٹے پٹاخے جلانے کی منظوری دی گئی ہے۔ کرسمس اور نئے سال کے موقعوں پر 11 بجکر 55 منٹ سے رات 12 بجکر 30 ،منٹ تک ہی پٹاخے چھوڑے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پٹاخوں کی فروخت سے متعلق ہدایات سبھی تہواروں اور شادیوں پر بھی نافذ ہوں گی اور دیوالی پر پٹاخے جلانے کا وقت رات آٹھ بجے سے 10 بجے تک پورے ملک میں نافذ ہوگا۔سپریم کورٹ نے آن لائن پٹاخوں کی فروخت پر بھی پابندی لگائی ہے۔
Comments are closed.