لولاب : لولاب کپوارہ میں ہفتہ کو اُس وقت 18 سالہ نوجوان غرقآب ہوا جب وہ چاندی گام میں واقع آبپاشی نہر سے مچھلی پکڑ رہا تھا .
بتایا جاتا ہے کہ شاہین احمد میر ولد عبد الرشید ساکنہ چاندی گام لولاب نامی نوجوان دوستوں کے ہمراہ مچھلی پکڑ رہا تھا ،جس دوران پیر پھسلنے کے باعث وہ آبپاشی کی ذخیرہ ٹینک جسے عرف عام میں "میر سر تالاب ” کہا جاتا ہے ،میں گر گیا .
اگرچہ اس موقعے پر اُسکے دوستوں اور دیگر لوگوں نے اُسے بچانے کی کوشش کی ،تاہم مذکورہ نوجوان کی موقعے پر ہی موت ہوگئی .
پولیس نے معاملے کی نسبت دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .
Comments are closed.