خشوگی گمشدگی/قتل معاملہ: ایران نے خاموشی اختیار کی

تہران، (یواین آئی) ایران،مشہور صحافی جمال خشوگي معاملے کو لے کر اپنے علاقائی حریف سعودی عرب میں پیداہونے والی صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
ایران حکومت نے بدھ کو خشوگی کی مبینہ گمشدگی/ قتل پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیاہے۔ خیال رہے خشوگي دو اکتوبر کو ا ستنبول میں سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران سوالات سے پریشان، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران اس واقعہ سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔
’ارمان‘ اخبار کے مصنفین میں سے ایک رضا قابچوی نے اس معاملہ میں کہا کہ ایران کے رہنماؤں خاموشی خاموشی اختیار کر لی ہے۔
قابچوی نے بتایا کہ خشوگي ایران کا کوئی دوست نہیں تھا، ملک کے یمن، شام اور عراق میں غیر ملکی مداخلت کی سختی سے تنقید کی۔

Comments are closed.