
لکھنؤ،(یو این آئی) مہنگائی اور ڈیزل ۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت میں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس حامیوں نے احتجاج کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے پوسٹر پر کالا رنگ پوت دیا۔
حضرت گنج چوراہے پر کانگریس حامیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسی درمیان ان میں سے ایک شخص نے پٹرول پمپ پر لگے ایک پوسٹر پر مسٹر مودی کی تصوریر پر کالا رنگ پوت دیا۔ کارکن ہاتھوں میں تختیاں اور بینر اور پلے کارڈ لئے ہوتے تھے جس میں حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
احتجاجیوں کا کہناتھا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی کی حکومتوں کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہو رہی لگاتار اضافہ سے عوام مہنگائی جھیلنے پر مجبور ہیں۔ جھوٹے وعدوں کے دم پر حکومت بنانے والی اس حکومت کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔
احتجاج کرنے والے کانگریسی کارکن تختیاں لئے ہوئے تھے جس میں درج تھا’’ جھوٹ بولنا بند کرو ڈیزل کا انتظام کرو‘‘۔ اب کی بار جملوں پر وار،جملوں بازوں خبردار‘‘
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں معاملہ درج کر کے قصوواروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،پوسٹر ہٹا دیا گیا ہے۔
یو این آئی
Comments are closed.