اسرائیل نے امریکی القاسم کی جلاوطنی پر لگائی روک
یروشلم، 15 اکتوبر : اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطین کے بائیکاٹ،پردہ فاش اور پابندیوں کی تحریک سے متعلق الزام میں گرفتار امریکی طالبہ لارا القاسم کی جلاوطنی پر روک لگا دی ہے۔
’گارجین‘میں شائع رپورٹ کے مطابق اب اس معاملے کی اگلی سماعت بدھ کو ہوگی اور عدالت یہ فیصلہ سنائے گی کہ آیا محترمہ القاسم کو اپنی اپیل دائر کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں؟
قابل ذکر ہے کہ 22 سالہ لارالقاسم یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اسٹوڈنٹ ویزا پر دو اکتوبر کو اسرائیلی آئی تھی، لیکن سیکورٹی حکام نے انہیں تل ابیب کے بین گوریان انٹر نیشنل ہوائی اڈے سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا تھا۔محترمہ القاسم پر ’بی ڈی ایس ‘نام سے مشہور حماس حمایت یافتہ بائیکاٹ اور پابندی تحریک سے متعلق ہونے کا الزام ہے۔
یو این آئی
Comments are closed.