بانڈی پورہ 5 نوجوانوں پر پی ایس اے عائد

بانڈی پورہ:شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تین علاقوں کے رہنے والے پانچ افرادکوپولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ پولیس نے سنگباری کے واقعات میں مبینہ طورپرملوث رہے 21سالہ عادل بشیربٹ ولدبشیراحمدبٹ ساکنہ نسوبانڈی پورہ،فاروق احمد گنائی ولدغلام احمدگنائی ،سجاد حسین گنائی ولدغلام رسول،بلال احمدگنائی عرف صحبا ولدبشیراحمدگنائی ساکنان گنائی محلہ کلوسہ بانڈی پورہ اورمحمداظہرالدین پرے ولدعبدالرحمان پرے ساکنہ ژندرگیرحاجن کوالگ الگ کارروائیوں کے دوران گرفتارکرلیاجبکہ ان پانچوں کیخلاف پولیس تھانوں میں ایف آئی آردرج کئے گئے تھے ۔معلوم ہواکہ پانچ مطلوب نوجوانوں کوحراست میں لینے کے بعدبانڈی پورہ پولیس نے اُن کیخلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ شاہداقبال کے پاس باضابطہ طورپرچارج شیٹ اورڈوزیئربھج دیا۔ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے پولیس رپورٹ کومنظورکرتے ہوئے پانچوں گرفتارنوجوانوں پرپی ایس اے لاگوکرنے پراپنی مہرثبت کی ۔بتایاجاتاہے کہ سنگباری کی پاداش میں گرفتارکئے گئے مذکورہ بالاپانچوں نوجوانوں کوبانڈی پورہ پولیس نے پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں بھیج دیا۔بتایاجاتاہے کہ گرفتارشدگان میں شامل ایک نوجوان عادل بشیرکواسے پہلے ایف آئی آرزیرنمبر158/2015کے تحت سنگباری کے واقعات میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتارکیاگیاتھا،اوراُس کوپی ایس اے کے تحت جیل بھیجاگیاتھا،اورہائی پانے کے بعدیہ نوجوان پھرایک مرتبہ غیرقانونی سرگرمیوں کامرتکب ہوا،اوراب کی باراُسکوایف آئی آرزیرنمبر102/2018کے تحت حراست میں لینے کے بعدپی ایس اے لاگوکرکے کوٹ بلوال جیل منتقل کیاگیا۔

Comments are closed.