گوشت خوری پر پابندی سے سپریم کورٹ کا فی الحال انکار

نئی دہلی،(یوا ین آئی) سپریم کورٹ نے گوشت اور چمڑے کے ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی حکم دینے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے جمعہ کو متعلقہ عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ وہ ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے کہ ہر آدمی سبزی خور (ویجیٹیرین ) بن جائے۔

جسٹس لوکور نے کہا ’ہم ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے کہ ہر شخص کو سبزی کور بن جانا چاہئے ‘‘۔ انہویں نے عرضی گذار کے وکیل سے پوچھا ’’کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ہر شخص سبزی خور بن جائے؟‘‘.عدالت عظمی اس معاملے کی سماعت اب فروری 2019میں کرے گی۔

Comments are closed.