ہائی وے قصبہ بانہال میں بھی ہڑتال

کاروباری اور روزمرہ کے معمولات زندگی متاثر

بانہال: پیر پنچال کے خطہ میں واقع قصبہ بانہال میں بھی جاں بحق ڈاکٹر منان اور اُسکے ساتھی کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی ۔ہائی وے قصبہ سے مشہور بانہال میں تعزیتی ہڑتال کے سبب کاروباری اور عام معمولات زندگی بری طرح سے متاثر رہے ۔

پیر پنچال کے خطہ بانہال میں بھی جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں جمعہ کو تعزیتی ہڑتال رہی ۔معلوم ہوا ہے کہ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر واقع بانہال علاقے میں دکانات ،کاروبارے ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا ،جسکی وجہ سے یہاں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہی ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ بانہال کے ساتھ ساتھ گنڈاکوٹ ،چارلی ،ٹھاٹھر اور نوگام بازار بھی بند رہے ۔ہڑتال کی کال مزاحمتی قیادت نے دی تھی ۔مزاحمتی قیادت نے ڈاکٹر منان وانی کے جاں بحق ہونے کو بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ رواں تحریک ایک عظیم اثاثے سے محروم ہوگئی ۔

Comments are closed.