کپواڑہ ، فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل انیل کمار بھٹ نے کہا کہ شمالی کشمیر میں ایک سو سے زیادہ جنگجو سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار لانچنگ پیڈس پر موجود جنگجو سرحدوں پر برف باری سے قبل اکتوبر اور نومبر میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں دراندازی کی کوششیں کریں گے۔
لیفٹیننٹ بھٹ نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کی جانب سے شمالی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ’ہماری اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر میں ایک سو سے زیادہ جنگجو سرگرم ہیں‘۔
انہوں نے دراندازی پر کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں دراندازی کی زیادہ کوششیں ہوسکتی ہیں۔
ا ن کا کہنا تھا ’اگرچہ سرحدوں پر برف باری سے ٹھنڈ شروع ہوئی ہے، تاہم جنگجو اکتوبر اور نومبر میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں دراندازی کرنی کی کوشش کریں گے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ان کو وہیں پر روکا جائے‘۔
یو این آئی
Comments are closed.