سری نگر ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے جنگجو بننے والے منان وانی کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم روز پڑھے لکھے نوجوان کھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور تمام متعلقین بشمول پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرکے وادی میں خونریزی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔
محبوبہ مفتی نے جمعرات کو اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ’آج ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے زندگی پر موت کو ترجیح دی اور مسلح تصادم میں مارا گیا۔ ان کی موت ہمارا نقصان ہے۔ ہم روز پڑھے لکھے نوجوانوں کو کھو رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور تمام متعلقین بشمول پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرکے خونریزی کے خاتمے کو یقینی بنائیں‘۔(یو ا ین آئی)
Comments are closed.