سرینگر:انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل مزاحمتی لیڈران کے خلاف شروع کئے کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے جمعہ کو سیول لائنز علاہ مائسمہ سے فرنٹ (ایچ )کے چیئرمین جاوید احمد میر کو گرفتار کرکے تھانہ نظر بند رکھا گیا ۔
پولیس نے جمعہ کوفرنٹ کے چیئرمین سینئر حریت پسند رہنما جاوید احمد میر کو مائسمہ میں گرفتار کیا۔ ترجمان نے اس گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اور جمہوریت کا بلند بانگ دعویٰ کرنے والے ملک بھارت کشمیری حریت پسند رہنماﺅں ،ر ضا کاروں کو گرفتار کر کے خود اپنی جمہوریت کا گلہ گھونٹ کر بزدلی کا ثبوت پیش کر رہا ہے۔
Comments are closed.