اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل کا 3 روزہ مجوزہ دورہ بھارت
سرینگر : اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل بھارت کا 3 روزہ مجوزہ دورہ کررہے ہیں جس دوران وہ صدر ہند رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق،اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پر موجود عدم اتفاق کو ’مثبت مذاکرات‘ کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک رپورٹ بھی جاری کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں افراد کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کشمیر میں بار بار رونما ہونے والے تشدد اور بد امنی کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن حل کی بہت ضرورت ہے۔
Comments are closed.