جموں : صوبہ جموں کے 4 اضلاع کٹھوعہ ،ادھمپور ،ڈوڈہ اور رام بن میں 772 امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے نامزدگیاں داخل کرائیں .یہ تمام نامزدگیاں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے آخری دن کی گئیں .
قومی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے آئی ایک رپورٹ کے مطابق کٹھوعہ ضلع میں جمعرات کو 380 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ،ادھمپور میں 198،ڈوڈہ میں 120 اور رام بن میں 74 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگیاں داخل کرائیں .
ان امیدواروں نے 5 میونسپل کمیٹیوں اور ایک میونسپل کونسل کےلئے نامزدگیاں داخل کرائیں .ان میں 266مرد اور 114 خواتین بھی شامل ہیں .
کٹھوعہ کے 80 انتظامی وارڈوں کےلئے 380 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگیاں داخل کرائیں .ان میں 152 قومی سیاسی پارٹیوں ،30 علاقائی پارٹیوں اور 198 آزاد امیدار الیکشن لڑیں گے .
ادھمپور ضلعے میں 198 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ،یہاں ایک میونسپل کونسل اور 2 میونسپل کمیٹیوں کےلئے انتخابات ہونگے ،امیدواروں میں 138 مرد اور 60 خواتین شامل ہیں .
78 قومی سیاسی پارٹیوں ،30 ریاستی سیاسی پارٹیوں اور 90 آزاد امیدوار کے بطور الیکشن لڑیں گے .یہاں 3 لوکل اربن باڈیز کے 41 وارڈوں میں الیکشن ہونگے .
ڈوڈہ میں 120 امیدوار انتخابی دنگل میں کود پڑے ہیں .رام بن میں 74 امیدوار انتخابات لڑیں گے .(رپورٹ بشکریہ ایجنسیز)
Comments are closed.