بانڈی پورہ : میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کو اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب گنڈپورہ علاقے میں فوج وفورسز نے محاصرہ اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 آر آر اور ایس اوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر گنڈ پورہ بانڈی پورہ گائوں کا محاصرہ کیا .
فوج وفورسز نے گائوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران یہاں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پھترائو کیا .
جوابی کارروائی میں فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے اشک آئور گیس کے گولے داغے ،یہاں صورتحال کشیدہ بتائی جارہی ہے .
Comments are closed.