نوجوان کی ہلاکت:ہڑتال ،بندشیں ،پابندیاں ،گیلانی،میر واعظ خانہ نظر بند ،ملک گرفتار

سرینگر : شہر خاص کے نور باغ قمرواری علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی کے دوران فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں 23 سالہ نوجوان محمد سلیم ملک کی ہلاکت پر وادی کشمیر میں مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے .

ہڑتال کے نتیجے میں دارالحکومت سرینگر سمیت تمام 10 اضلاع میں دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،پیٹرول پمپ ،بنک ،سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں .

سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر غائب ہے ،تاہم سرینگر ،جموں شاہراہ ،سرینگر ،لہیہ شاہراہ اور سرینگر ،مظفر آباد شاہراہ پر گاڑیوں کی آوا جاہی جا ری ہے .

ہڑتال کے دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر شہرخاص کے پانچ پولیس تھانوں نوہٹہ ،رعناواری ،ایم آر گنج .صفاکدل اور خانیار کے حدود میں آنے والے علاقوں میں لوگوں کی آزاد نقل وحرکت پر پابندیاں عائد کی گئیں .اس مقصد کےلئے یہاں دفعہ 144 کے تحت کرفیو جیسی بندشیں بھی عائد ہیں .

درجنوں علاقوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا ،تاکہ لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوسکے .ادھر مرکزی جامع مسجد میں بھی لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کےلئے فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے .

مرکزی جامع مسجد سرینگر کو فورسز نے چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ،یہاں کسی کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے .

ادھر سیول لائنز کرالہ کھڈ اور مائسمہ تھانوں کے حدود میں آنے والے علاقوں میں پابندیاں اور بندشیں عائد کی گئی ہیں .اس دوران شمال وجنوب کے علاوہ وسطی ضلع کے 9 اضلاع بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،کولگام ،شوپیان ،اننت ناگ بانڈی پورہ ،کپوارہ اور بارہمولہ میں ہڑتال سے زندگی کی رفتار تھم گئی .

اس دوران مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند رکھا گیا جبکہ محمد یاسین ملک کو پولیس نے جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ واقع مائسمہ سے گرفتار کرکے تھانہ نظر بند رکھا .

وادی میں ریل سروس کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر معطل رکھا گیا ہے .ہڑتال ،پابندیوں اور بندشوں کے باعث سرکاری ونجی کارپوریٹ دفاتر میں ملازمین کی حاضری ناکے برابر رہی .

پوری وادی میں ہوکا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ کئی اضلاع موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئیں.

Comments are closed.