فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان اور بنگلا دیش کا ڈو اینڈ ڈائی میچ آج ہوگا

ابو ظہبی: ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ آج ابو ظہبی میں ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

پاک بنگلادیش ناک آؤٹ میچ آج ابو ظہبی میں ہوگا، ایشیا کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگال ٹائیگرز اور سرفراز الیون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کو بڑی مشکل سے ہرایا تھا جب کہ دوسری طرف بنگالی ٹیم کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت نصیب ہوئی تھی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور فائنل کے بڑے معرکے میں جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

Comments are closed.