پٹن: شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں ہفتہ کوسڑک کے ایک دلخراش حادثے میں باپ ۔بیٹے کی موت ہوگئی ۔مہلوکین کا تعلق آلوچی باغ سرینگر سے بتایا جارہاہے ،جہاں یہ خبر پھیلتی ہی صف ماتم بچھ گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی قصبہ پٹن میں مسافر بس اور ایک ماروتی کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں 2انسانی جانوں کا اتلاف ہوا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق مسافر بس زیر رجسٹریشن نمبر JK01C-0782اور ماروتی کارزیر رجسٹریشن نمبر JK01J-6169کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی ۔
اس تصادم آرائی میں اومکار سنگھ ساکنہ آلوچی باغ سرینگر کی موقعے پر ہی موت ہوگئی جبکہ حادثے میں اس کا بیٹا راجپال سنگھ شید زخمی ہوا ،جسے خون میں لت پت نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
راجپال کو پٹن ٹراما اسپتال سے تشویشناک حالت میں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر بعد ازاں دم توڑ بیٹھا ۔باپ ،بیٹے کی المناک سڑک حادثے میں موت کی خبر جونہی مہلوکین کے آبائی علاقہ آلوچی باغ سرینگر پہنچ گئی ،تو یہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی۔
Comments are closed.