سرینگر : تجارتی مرکز لالچوک میں اُسوقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں ریذیڈنسی روڑ پر واقع معروف ہوٹل پمپوش کی بالائی منزل سے اچانک آگ کے شعلے نمودار ہوئے .
آگ کی لپٹیں تیزی کے ساتھ پھیلی جنہوں نے ہوٹل کی پوری بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا .ہوٹل میں کئی میڈیا اداروں کے علاوہ دیگر دفاتر بھی ہیں جبکہ یہاں قیام کئے ہوئے مہمانوں بحفاظت باہر نکالا .
فائراینڈ ایمرجنسی کی کئی آگ بجھانے کی گاڑیاں یہاں پہنچی جبکہ فائراینڈ ایمرجنسی عملہ لوگوں کی مددسے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے .
آگ نے شدت کی اختیار کی ہوئی جسے بجھانے میں فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو مشکلات کا سامنا بھی ہے ،کیونکہ اُنہیں ہوٹل کی بالائی منزل تک پانی پہنچانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے .
ہوٹل سات منزلوں پر مشتمل ہے اور اسکی ساتویں منزل سے آگ نمودار ہوئی ،جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں .
Comments are closed.