قاضی گنڈ: چوگام قاضی گنڈ کولگام میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران یہاں تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .
معلوم ہوا ہے کہ جائے جھڑپ کے مقام پر فورسز اہلکاروں کو اُس وقت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب یہاں مشتعل نوجوانوں کا ہجوم اُمڑ آیا .
بتایا کہ جاتا ہے کہ محاصرے میں پھنسے جنگجونوجوانوں کو بچانے کےلئے نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران انہوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر خشت باری کی .
معلوم ہوا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں ٹیر گیس شلنگ کی ،پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا جبکہ فائرنگ بھی کی .جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے
زخمیوں کو ٹراما سینٹر قاضی گنڈ پہنچایا گیا ، اسپتال ذرائع نے بتایا کہ یہاں پانچ زخمیوں کو لایا گیا جن میں دو گولیاں لگی ہیں اور تین چھروں سے زخمی ہوئے ہیں.
پولیس نے اب تک تین جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ آپریشن جاری ہے .
جھڑپ کے پیش نظر کولگام اور اننت اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات منقطع کی گئیں جبکہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا .ان دونوں اضلاع میں جنگجوئوں کی ہلاکت پر ہڑتال ہے .
Comments are closed.