سوپور:غیرریاستی مزدورکی اسپتال میں پُراسرار موت،گلا کاٹ کر پایا گیا تھا

سرینگر،سوپور: ایک غیر ریاستی مزدور کی صدر اسپتال سرینگر میں پُراسرار حالت میں موت ہوگئی ،بتایا جاتاہے کہ مذکورہ مزدور کو کلومحلہ سوپورمیں کرایہ کے کمرے سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا .

رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ہارون رشید ولد طیب عالم ساکنہ بہار کو منگل کے روز کلومحلہ سوپور میں کرایہ کے کمرے میں خون میں لت پت پایا گیا .

رپورٹس کے مطابق مذکورہ مزدور کا کسی نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا ،تاہم اسکی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا اس کا گلہ کسی نے کاٹ دیا تھا یا اُس نے خود سنگین قدم اٹھایا.

مذکورہ مزدورکو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا ،جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر اسپتال منتقل کیا .

رپورٹس کے مطابق بہتر علاج ومعالجہ کی خاطر مذکورہ غیر ریاستی مزدور کو صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .

پولیس نے پُراسرار معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی.

Comments are closed.