شہر میں پھر نامعلوم بندوق برادروں کی دستک،گولی مار کر ایک شخص کو ہلاک کیا

سرینگر: نسیم باغ کے بعد ایک مرتبہ پھر شہر میں نامعلوم بندوق برداروں نے دستک دیتے ہوئے منور آباد سرینگر میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا .

معلوم ہوا ہے کہ پیر کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے نجی گاڑی میں سوار ایک شخص کے سر میں گولی ماری جسکی وجہ سے اُسکی موقعے پر ہی موت ہوگئی .

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت عبدالاحد ساکنہ کپوارہ کے بطور ہوئی .یاد رہے کہ دو روز قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں نامعلوم بندوق داروں نے نسیم باغ حضرتبل سرینگر میں اونتی پورہ کے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا .

پولیس نے بتایا تھا کہ نسیم باغ میں ہلاک ہونے والا نوجوان سرگرم جنگجو تھا .

Comments are closed.