راجوری کے کئی دیہات کا محاصرہ ،تلاشی کارروائی

راجوری : فوج وفورسز نے مشکوک نقل وحرکت کے بعد نوشہرہ راجوری کے کئی دیہات کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی .

معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز کو اطلاع ملی تھی کہ نوشہرہ راجوری میں بعض مشکوک افراد گھوم رہے ہیں .اس اطلاع کی بنیاد پر فوج وفورسز نے نوشہرہ راجوری کے کئی دیہات کا بیک وقت محاصرہ کیا .

بتایا جاتا ہے کہ لام بیری کے نزدیک کئی دیہات میں پیر کی علی صبح سے تلاشی کارروائیاں کی جارہی ہے اور پولیس ،فوج وفورسز اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا .

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی .

Comments are closed.