حدمتارکہ کے نزدیک مژھل سیکٹر میں فوجی کیمپ میں آتشزدگی ،بڑی تباہی کا خدشہ:رپورٹس

کپوارہ: حد متارکہ کے نزدیک مژھل سیکٹر میں قائم فوج کے ایک کیمپ میں منگل کی دوپر اچانک آگ نمودار ہوئی ،جس نے بڑے پیمانے پر کیمپ میں تباہی مچادی ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق قریب ایک بجے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوجی کیمپ میں شاٹ سرکت کی وجہ سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے ،جنہوں نے تیزی کے ساتھ پورے کیمپ کو اپنی لپیٹ میں لیا .

معلوم ہوا ہے کہ آتشزگی کے نتیجے میں کیمپ میں افراتفری پھیل گئی ،جبکہ فوج کے آگ بچائو عملے نے آگ پر قابو پانے کےلئے اپنی سطح پر کارروائی عمل میں لائی .

معلوم ہوا ہے کہ یہ آگ 45 آرآر ہیڈکواٹر کیمپ بمقام ہمر گلی میں نمودار ہوئی .معلوم ہوا ہے کہ آگ نے کیمپ میں تیل ڈیپو اور اسلحہ وگولی بارود کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لیا ،جسکی وجہ سے یہاں زبردست دھماکوں کی آوزیں سننے کو مل رہی ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی میں تین اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے .معلوم ہوا ہے کہ اس کیمپ میں آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ کے اندرسے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں.معلوم ہوا ہے کہ آگ اس واردات میں کم ازکم ایک درجن بارکیں تباہ ہوگئیں جبکہ اس کے علاوہ دفتر کی عمارت بھی خاکستر ہوئی.

Comments are closed.