امریکی وزیر خارجہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد،: پاکستان میں مسٹر عمران خان کی حکومت کی تشکیل کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیکل پومپیو مختلف مسائل پر مذاکرات کے لئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

پاکستان کے ایک روزنامہ اخبار کے مطابق مسٹر پومپیو کا 5 ستمبر کو اسلام آباد پہنچنے کی امید ہے ۔ وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے جو نومنتخب حکومت سے ملاقات کریں گے ۔

پاکستان اپنی انحطاط پذیر معیشت کو بچانے کے لئے آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کی معاشی امداد کے لئے امریکہ سے حمایت کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پومپیو کے ساتھ جنوب اور وسط ایشیا ئی معاملوں کے بیورو الائس ویلس بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔ اس دوران مسٹرپومپیو کا ہندوستان اور افغانستان کابھی دورہ کرنے کا امکان ہے ۔

Comments are closed.