پلوامہ میں نامعلوم بندوق برادوں کی فائرنگ ،خاتون ہلاک

پلوامہ: دربگام پلوامہ میں جمعہ کونامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے.رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے شمیمہ زوجہ علی محمد بٹ نامی خاتون پر اپنے والدین کے گھر کے نزدیک جمعہ کی دوپہر گولی ماری.

شیمہ ساکنہ قوئل پلوامہ اپنے والدین سے ملنے کےلئے دربگام آئی تھی ،جس دوران نامعلوم بندوق برداروں نے اُسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا.

مذکورہ خاتون کو خون میں لت پت فوری طور پر نزدیکی اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی ،تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی.

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد فوج وفورسز نے علاقے میں بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے تلاشی کارروائی عمل میں لائی.

پولیس نے واقعہ کی نسبت متعلقہ دفعہ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی.(ایجنسیز)

Comments are closed.