کھر یو اسلحہ چھینے کی کوشش کا معاملہ ،2بالائی زمین ورکر گرفتار: پولیس

سرینگر:پولیس نےکھریو پانپور میں اسلحہ چھینے کی کوشش کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا .اس سلسلے میں جنگجوئوں کےلئے کام کرنے والے 2بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کرلیا گیا .

پولیس کے مطابق 10 اگست کو دو افراد جموں وکشمیر بنک شاخ کھریو میں داخل ہوئے ،جہاں انہوں نے بنک سیکیورٹی گارڈ ممتاز احمد پر پیپر سپرے سے حملہ کرکے 12 بور رائفل چھینے کی کوشش کی ،جس میں وہ مزاحمت کے بعد ناکام رہے .

اس واقعہ میں ممتاز احمد زخمی ہوا .پولیس نے معاملے کی نسبت ایک ایف آئی آر زیر نمبر57-2018 کے تحت پولیس اسٹیشن کھریو میں کیس درج کیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت یاسر احمد وانی ولد بشیر احمد ساکنہ بابا پورہ اور یاور سلطان ولد محمد سلطان ساکنہ کھریو کو گرفتار کیا گیا .پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات اب بھی جاری ہے .

Comments are closed.