سری نگر ،::(یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے راجیہ سبھا کے دپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے جمعرات کو ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر کہا ہے کہ محبوبہ مفتی نے زہر کے گھونٹ پینا جاری رکھا ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز کشمیر کے ایک مقامی روزنامے کی خبر جس کی سرخی کچھ یوں تھی: ’پی ڈی پی کی بی جے پی پر ایک اور مہربانی۔
پارٹی کے اراکین پارلیمان ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے‘ کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کل محبوبہ مفتی اور ان کی سوشل میڈیا آرمی مجھ سے ناراض تھی۔
Comments are closed.