بارہمولہ :دلنہ بارہمولہ میں سڑک کے ایک حادثے میں 27 سالہ نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا .یہ دلخراش حادثہ منگل کی شب پیش آیا .
رپورٹس کے مطابق ایک تیز رفتار سومو گاڑی زیر نمبر JK05C-0614اور آٹو رکھشا زیر نمبر JK01U-1261کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا.زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا.
مہلوک نوجوان شوکت احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ دلینہ بارہمولہ .جبکہ زخمی نوجوان بلال احمد حجام ولد عبدالمجید حجام ساکنہ دلنہ کے بطور ہوئی.
پولیس نے سڑک حادثے سے متعلق کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی.
Comments are closed.