راجیہ سبھا میں آر کے دھون کو خراج عقیدت

نئی دہلی، (یواین آئی) راجیہ سبھا کے سابق رکن آر کے دھون کو منگل کو ایوان میں ممبران نے خراج عقیدت پیش کی۔

صبح کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان کو مسٹر دھون کے انتقال کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا کہ 81 سال کی عمر میں ان کا کل انتقال ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر دھون نے سال 1990 میں آندھرا پردیش اور سال 2004 میں بہار کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ایوان کے رکن رہے اور اس دوران وہ مرکزی وزیر بھی بنے۔

اس کے بعد ارکان نے خاموش رہ کر مسٹر دھون كو خراج عقیدت پیش کی۔

Comments are closed.