جموں میں جنگجو 8 ہینڈ گرینیڈوں سمیت گرفتار:پولیس کا دعویٰ

پندرہ اگست کی تقریب پر جنگجو یانہ حملے کا منصوبہ ناکام

جموں :: جموں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں شہر میں پند رہ اگست کی تقریب پر ایک بڑے جنگجویانہ حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا ،جس دوران ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر گاندھی نگر جموں علاقے میں اتوار کی شب ایک مسافر بس کو روکا گیا اور اس میں سوار ایک کشمیر ی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ،جسکی تحویل 8 ہینڈ گرینیڈ براآمد کئے گئے .

پولیس نے گرفتار کئے گئے کشمیری نوجوان ،جو کہ پولیس کے مطابق جنگجو ہے ،کی شناخت عرفان وانی ساکنہ اونتی پورہ پلوامہ کے بطور کی ہے .پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کی تحویل سے 60 ہزار روپے اور 8 ہینڈ گرینیڈ ضبط کئے گئے .

پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے خفیہ معلو مات کی بنیاد پر ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لشکر طیبہ ،جیش محمد اور حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجو جموں اور نئی دہلی میں پندرہ اگست کی تقریب پر جنگجو یانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں .

اس گرفتاری کے بعد جموں شہر میں انتہائی ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا .مذکورہ گرفتار جنگجو سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ،تاکہ جموں شہر میں ممکنہ حملوں سے متعلق مزید جانکاری حاصل کی جاسکے .

Comments are closed.