جموں، (یو این آئی)نیشنل کانفرنس صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے گورنر این این ووہرا سے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ریاست میں جعلی پشتینی اسناد’اسٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ‘کی موجودگی کے بارے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور انہیں ریاست سے باہر نکالنے کے لئے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔
شیرکشمیر بھون سے جاری ایک بیان میں دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ’’ یہاں پر موجود غیر ریاستی باشندوں جنہوں نے جعلی پشتینی اسناد بنالی ہیں، کی موجودگی سے خاص طور سے صوبہ جموں کی اقتصادیات کو بہت بڑا خطرہ ہے اور یہاں پر روزگار کے مواقعے بھی کم ہورہے ہیں ، اس لئے جنگی بنیادوں پر بہتری لانے کی ضرورت ہے‘‘۔
سماج کے مختلف طبقہ جات کی تشویش جوکہ جموں میں جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ یافتگان کی موجودگی سے درپیش چیلنجوں پر سراپا احتجاج ہیں، کے حوالہ سے رانا نے کہاکہ ڈوگر زمین کی معیشت، ہیری ٹیج اور ثقافت کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سال 1927سے مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے لائے گئے اسٹیٹ سبجیکٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے چند مفاد پرست عناصر کی طرف سے کی جارہی کوششوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگالینڈ، میزوروم، سکم، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، آندھرا پردیش گوا جیسی ریاستوں کے شہریوں کو بھی آئینی طور دفعہ371کی ذیلی سیکشن(اے سے جی)تک مختلف شقوں کے تحت تحفظ فراہم ہے ۔
دویندر سنگھ رانا نے اسٹیٹ سبجیکٹ کمیشن کی طرف سے سال 2011,2012 اور2013کو تشکیل دی گئی رپورٹوں کی طرف گورنر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ ان رپورٹوں کو اب تک کوئی مزید پیش رفت نہ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ ہولڈرز ڈوگرہ تجارتی برادری اور نوجوانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ، جوکہ سرکاری نوکریوں سے محروم ہورہے ہیں۔ بیان میں دویندر سنگھ رانا نے کہاکہ ’’ہم گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسٹیٹ سبجیکٹ پر وائٹ پیپر جاری کرے اور قصور وار افراد اور افسران کے خلاف ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے جنہوں نے غیر ریاستی شہریوں کو اسٹیٹ سبجیکٹ اسناد دلائیں۔ انہوں نے جے کے گرانٹ آف پی آر سی (پروسیجر)رولز1969کی رول8کے تحت ایسے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
این سی صوبائی صدر نے کہاکہ جموں کے لوگ کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کے حقوق پر کوئی ڈاکہ زنی کرے جس کا تحفظ انہیں مہاراجہ نے فراہم کیاتھا، ایسا ہونے سے انہیں روزگار تجارت وغیرہ میں محرومیت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہااسٹیٹ سبجیکٹ قوانین جموں کے لوگوں کے جائز مفادات کا تحفظ ہے۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.